Thursday, September 29, 2022

چودھری پرویز الٰہی کی رائیونڈ تبلیغی مرکز آمد، مولانا احسان الحق اور مولانا احمد بٹلہ سے ملاقات

چودھری پرویز الٰہی کی رائیونڈ تبلیغی مرکز آمد، مولانا احسان الحق اور مولانا احمد بٹلہ سے ملاقات

لاہور ( 92 نیوز)اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی  نے رائیونڈ تبلیغی مرکز کا دورہ کیا اور  امیر تبلیغی جماعت مولانا احسان الحق اور مولانا احمد بٹلہ سے ملاقات کی ۔

اس موقع پر چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ رائیونڈ اجتماع طے شدہ ایس او پیز کے ساتھ منعقد ہو گا،تبلیغی جماعت پوری دنیا میں امن کی سفیر ہے۔

وزیر معدنیات پنجاب حافظ عمار یاسر اور راسخ الٰہی بھی  اسپیکر پنجاب اسمبلی کے ہمراہ تھے ۔