چودھری پرویز الہٰی سے حافظ عمار یاسر کی ملاقات ، محکمے کی کارکردگی رپورٹ پیش کی
لاہور (92 نیوز) چودھری پرویز الہٰی سے صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر کی ملاقات ہوئی۔ وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے پارٹی قائد چودھری پرویزالہٰی کو محکمے کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
حافظ عمار یاسر نے بتایا کہ پنجاب میں کوئلے کی 25 نئی سائٹس دریافت کی گئی ہیں۔ انہوں نے رپورٹ دی کہ کوئلے کی نئی سائٹس کی جلد نیلامی کی جائے گی۔
اسپیکر نے کہا کہ زمین میں چھپے خزانوں کو قومی ترقی کے لئے بہتر حکمت عملی سے استعمال میں لانا ضروری ہے۔
چودھری پرویز الہٰی نے قدرتی وسائل سے استفادہ کرنے کیلئے محکمہ معدنیات کی کارکردگی کی تعریف کی۔