Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چودھری پرویز الہٰی پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے بلا مقابلہ صدر منتخب

چودھری پرویز الہٰی پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے بلا مقابلہ صدر منتخب
January 15, 2021

لاہور (92 نیوز) چودھری پرویز الہٰی پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے بلا مقابلہ صدر اور کامل علی آغا جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔

چودھری پرویزالہٰی کی صدارت کیلئے میاں عمران مسعود تجویز کنندہ اور تائید کنندہ ملک محمد اکرم تھے، جنرل سیکرٹری کیلئے تجویز کنندہ محترمہ خدیجہ عمر فاروقی اور تائید کنندہ محترمہ ماجدہ زیدی تھیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر مسلم لیگ اشتیاق احمد گوہر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعد دونوں امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب قرار دے دیا گیا۔

چودھری پرویزالہٰی کہتے ہیں مسلم لیگ پاکستان کی خالق جماعت ہونے کے ناطے پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ اور ضامن جماعت ہے۔

مسلم لیگ ق پنجاب کے نومنتخب صدرنے مزید کہا، عوامی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا، ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے دفاعی اداروں کی پشت پر موجود ہیں۔

اُنہوں نے عہدے داروں کو پارٹی کو منظم اور فعال بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔