Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چودھری پرویز الہٰی اور عبدالعلیم خان کا ٹیلی فونک رابطہ ، کورونا کے سدباب کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال

چودھری پرویز الہٰی اور عبدالعلیم خان کا ٹیلی فونک رابطہ ، کورونا کے سدباب کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال
April 15, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی اور سینئر وزیر عبدالعلیم خان کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں صوبے کی صورتحال اور کورونا کے سدباب کے لئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالہٰی نے عبد العلیم خان کو وزارت دوبارہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں کی ملکی معاملات ، کورونا کے سدباب کے لئے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔ دوسری طرف اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کرونا کے معاملے پر قائم پارلیمانی کمیٹی کا ویڈیو لنک  اجلاس کل  طلب کر لیا۔ اجلاس اسپیکر پنجاب اسمبلی  چودھری پرویزالہٰی کی زیرصدارت ہو گا ۔ اجلاس میں سینئر وزیر عبدالعلیم خان ، وزیر قانون راجہ بشارت ویڈیو لنک پر شریک ہوں گے۔ مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی اور  مسلم لیگ ق سمیت دیگر پارلیمانی کمیٹی کے ارکان شریک ہوں گے۔ کورونا صورتحال پر حکومتی اقدامات پر پارلیمانی کمیٹی کو بریف کیا جائے گا۔ پارلیمانی کمیٹی کے پہلے اجلاس کی سفارشات پر عملدرامد کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ پارلیمانی کمیٹی آئندہ حکمت عملی کے لئے حکومت کو اپنی تجاویز پیش کرے گی۔