Wednesday, October 5, 2022

چودھری پرویزالہٰی سے ایرانی سفیر علی حسینی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

چودھری پرویزالہٰی سے ایرانی سفیر علی حسینی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
لاہور (92 نیوز) اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی سے ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی نے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان اور ایران کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات حکومت کی ہی سطح پرنہیں بلکہ عوامی سطح پر بھی ہیں۔ ایرانی سفیر  سید محمد علی حسینی نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل محمد رضا نظیری اورایرانی سفارتخانے کے دیگر آفیسرز بھی شریک ہوئے۔ ملاقات میں پاکستان اور ایران کے باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ایران مضبوط رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ دونوں اسلامی ممالک کے برادرانہ تعلقات ہر آنے والے دن میں مستحکم ہورہے ہیں۔ چودھری پرویزالہٰی کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات حکومت کی ہی سطح پرنہیں بلکہ عوامی سطح پر بھی ہیں، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرکے معاشی محاذ پر بھی کامیابیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔ اسپیکرنے ایرانی وفد کو پنجاب اسمبلی کی ورکنگ بارے آگاہ کیا۔پنجاب اسمبلی کی جانب سے مفادعامہ کے اقدامات اورقانون سازی بارے ایرانی سفارتکاروں کو آگاہ کیا گیا۔