Thursday, September 29, 2022

چودھری نثار کے کہنے پر ایک شخص نے تین بار عمران خان سے ملاقات کی، غلام سرور خان

چودھری نثار کے کہنے پر ایک شخص نے تین  بار عمران خان سے ملاقات کی، غلام سرور خان
اسلام آباد ( 92 نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما غلام سرور خان نے چودھری نثار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک شخص نے چوہدری نثار کے کہنے پر عمران خان سے 3 بار ملاقات کی ، تحریک انصاف میں شمولیت کی سفارش کروائی لیکن میرے روکنے سے شمولیت نہیں ہوئی۔ غلام سرور خان نے کہا کہ سابق وزیر داخلہ نے ہمیشہ پاور پالیٹکس کی ہے  اور وہ اب بھی یہ کر رہے ہیں، چوہدری نثار کی سیاست تھانہ اور پٹوار کی ہے جبکہ راولپنڈی ضلع کے تمام پٹواری چوہدری نثار کے فنانسر ہیں۔ نیشل پریس کلب میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غلام سرور خان کا کہنا تھا چوہدری نثار کے آبائی گاوں چونترہ کے 100 لوگ اشتہاری ہیں جن کو سابق وزیر داخلہ کی سرپرستی حاصل ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا چوہدری نثار کے آمدن اور اثاثے میں فرق ہے  ، بیورو کریسی تبدیل ہو گئی ساتھ میں پٹواری بھی تبدیل ہونے چاہیے۔