Tuesday, September 17, 2024

چودھری نثار کے سامنے پی ٹی آئی بے بس،4اکتوبر کا جلسہ اسلام آباد کی بجائے لاہور میں کرنے کا اعلان

چودھری نثار کے سامنے پی ٹی آئی بے بس،4اکتوبر کا جلسہ اسلام آباد کی بجائے لاہور میں کرنے کا اعلان
September 29, 2015
اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد میں چودھری نثار جیت گئے  تو سونامی نے لاہور کا رخ کر لیا گیارہ اکتوبر کے بعد عمران خان فیصلہ کریں گے کہ تحریک انصاف اسلام آباد میں کب جلسہ کرے گی ۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کے سامنے ریڈ زون اسلام آباد میں  چار اکتوبر کو ایک تاریخی جلسہ کرنے کا اعلان کیا  جس کا وہ خود بار بار تذکرہ کرتے رہے اور کارکنوں کو چار اکتوبر کو اسلام آباد پہنچنے کا بھی کہتے رہے تاہم اسلام آباد انتظامیہ نے سکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا تو سونامی نے لاہور کا رخ کرلیا اور ضمنی الیکشن کے سلسلے میں تین جلسے کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔ تحریک انصاف  اب چار اکتوبر کو پہلا انتخابی جلسہ لاہور کے علاقے سمن آباد میں کرے گی ، دوسرا جلسہ نو اکتوبر کو کیا جائے گا تاہم جگہ کا تعین عدالتی فیصلے کے ساتھ مشروط کر دیا گیا ہے اگر عدالت نے اجازت دے دی تو عمران خان علیم خان کے حلقے این اے ایک سو بائیس میں جلسہ کریں گے بصورت دیگر جلسہ حلقے سے باہر کیا جائے گا۔