Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چودھری نثار کی برطانوی ہم منصب تھریسامے سے ملاقات !!! سکیورٹی تعاون، منی لانڈرنگ اور عمران فاروق قتل کیس پر تبادلہ خیال

چودھری نثار کی برطانوی ہم منصب تھریسامے سے ملاقات !!! سکیورٹی تعاون، منی لانڈرنگ اور عمران فاروق قتل کیس پر تبادلہ خیال
August 27, 2015
لندن (92نیوز) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے برطانوی ہم منصب تھریسامے سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سکیورٹی تعاون، منی لانڈرنگ اور عمران فاروق قتل کیس پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں برطانیہ میں مقیم اہم سیاسی شخصیت کو پاکستان کے حوالے کرنے کیلئے بھی بات چیت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق چودھری نثار نے برطانوی ہم منصب تھریسامے سے لندن میں ملاقات کے دوران ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس اور منی لانڈرنگ کیس کے تمام پہلوﺅں کا جائزہ لیا۔ ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات، سکیورٹی کے شعبے میں دو طرفہ تعاون، برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی خدمات و کردار پر بات چیت اور دونوں ممالک میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے برطانیہ میں مقیم پاکستان کی اہم سیاسی شخصیت پاکستان کے حوالے کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی ہے۔