Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چودھری نثار کا قائم علی شاہ سے ٹٰیلی فونک رابطہ،رینجرز اختیارات پربات چیت

چودھری نثار کا قائم علی شاہ سے ٹٰیلی فونک رابطہ،رینجرز اختیارات پربات چیت
February 1, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وفاق اور سندھ حکومت میں برف پگھلنے لگی  وزیر داخلہ چودھری نثار نے قائم علیشاہ سے رابطہ کیا تو ،،بڑے سائیں نے بھی انہیں رینجرز کے معاملے پر مثبت پیش رفت کا اشارہ دیدیا ۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں ہونیوالے اعلی سطحی اجلاس نے سندھ اور وفاق کے درمیاں دوریاں کم کر دیں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے معاملے پر وزیر داخلہ کے وزیر اعلی سندھ سے ٹیلی فونک رابطے پر قائم علی شاہ بھی پگھل گئے اور وزیر داخلہ کو رینجرز اختیارات  کے معاملے پر مثبت اشارہ دیدیا ٹیلیفونک گفتگو میں وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیر اعلی سندھ سے کہا کہ سندھ رینجرز کی انسدادِ دہشتگردی کے حوالے سے اختیارات کی مدت آئندہ چند رو زمیں ختم ہو رہی ہے ۔ بہتر ہو گا کہ باہمی مشاورت کے ساتھ اس حوالے سے  نیا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے تاکہ کراچی آپریشن کے حوالے سے مثبت پیغام جائے جس پر وزیر اعلیٰ سندھ نے ان سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ آج کابینہ کے اجلاس کے بعد صوبائی حکومت سندھ رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی ریکوزیشن کل وفاقی حکومت کو بھیج دے گی اس ریکوزیشن کے الفاظ سے بھی بہتر پیغام جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری آپکو کراچی آنے کی دعوت اب بھی موجود ہے جس پر چوہدری نثار نے کہا کہ انشاء اللہ بہت جلد کراچی آؤں گا مگر اس سے پہلے ایک باہمی اتفاق کے ذریعے نوٹیفیکیشن ایک مثبت پیش رفت ہو گی ۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت کے جو بھی تحفظات ہیں ان کو دور کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی رینجرز اختیارات میں گذشتہ توسیع کے موقع پر وفاق اور سندھ حکومت میں اسوقت ٹھن گئی تھی جب سندھ حکومت نے معاملہ صوبائی اسمبلی کی منظوری سے مشروط کر دیا تھا ،اور رینجرز اختیارات کے استعمال کو وزیر اعلی کی اجازت سے مشروط کیا گیا  جس پر رینجرز اختیارات میں توسیع کا نوٹیفکیشن وفاق نے خود جاری کر دیا۔