Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

  چودھری نثار کا دماغی توازن درست نہیں : سراج درانی

  چودھری نثار کا دماغی توازن درست نہیں : سراج درانی
August 13, 2016
کراچی(92نیوز)سپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار پر بھڑک اٹھے کہتے ہیں  لگتا ہے ان کا دماغی توازن درست نہیں  وہ اپنے وزیر اعظم کی بھی نہیں سنتے نہ ہی ان کی اپنے وزراء سے بنتی ہے۔ تفصیلات کےمطابق سپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی پہنچے تو آباد ایکسپو  کے دورے پرمیڈیا کو دیکھا تو دل کی بھڑاس نکالنے کھڑے ہوگئے۔ چودھری نثار کے گزشتہ  بیان  پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے ان کا دماغی توازن درست نہیں وہ اچانک سوتے سے اٹھ کر پریس کانفرنس کر ڈالتے ہیں ۔ آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ کسی پر بھی الزاما ت لگانا بہت آسان  ہے پیپلز پارٹی بھی لوگوں پر الزامات کی بوچھاڑ کر سکتی ہے لیکن ہم اس  قسم کی سیاست نہیں کرتے۔ آباد ایکسپو کا دورہ کرتے ہوئے  آغا سراج درانی کا کہنا تھا کہ  آباد ایکسپو کے انعقاد سے واضح ہوتا ہے کہ ہمارے ملک میں کسی بھی چیز کی کوئی کمی نہیں۔ ہم سستے گھروں کی پالیسی لا رہے ہیں۔