Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

 چودھری نثار کا ایکشن , پی پی کا بھی بڑا ری ایکشن

 چودھری نثار کا ایکشن , پی پی کا بھی بڑا ری ایکشن
January 28, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر داخلہ کا ایکشن چودھری نثار کی  پی پی رہنماؤں پر تنقید کہتے ہیں کچھ سیاسی لوگوں کو درد کوئی اور ہے،غصہ نیشنل ایکشن پلان پر نکال رہےہیں  ڈاکٹر عاصم کیس میں کسی کو مسئلہ ہے تو مجھ سے بات کرے جنہوں نے اپنے دور میں کچھ نہیں کیا اب لفاظی کر رہے ہیں ، ایک سید کی جانب سے غلط بیانی پر افسوس ہوا۔ پیپلزپارٹی رہنماؤں کا ری ایکشن سینئر صوبائی وزیرنثار کھوڑو نے وفاقی وزیر داخلہ سے ’’استعفے‘‘ کا مطالبہ کردیا نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ یہ مشرف کا دور  نہیں کہ کوئی  کسی کے سامنے بول نہ سکے، چوہدری نثار پہلے اپنی میڈیکل رپورٹ پیش کریں کہ وہ بیمار تھے یا نہیں۔ چودھری نثار کی لفاظی  کا سید خورشید شاہ نےبھی ’’نوٹس ‘‘لے لیا اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ شام6بجے پریس کانفرنس کریں گے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔