Friday, January 27, 2023

چودھری نثار نے اقتدار کے مقابلے میں عزت کو ترجیح دی ، ماروی میمن

چودھری نثار نے اقتدار کے مقابلے میں عزت کو ترجیح دی ، ماروی میمن
 اسلام آباد (92 نیوز) ینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سابق چیئر پرسن ماروی میمن نے کہا مسلم لیگ ن سے علیحدگی کا فیصلہ چودھری نثار نے اپنے ضمیر کے مطابق کیا۔ ماروی میمن نے چودھری نثار کے دفاع میں ٹویٹر کا محاذ سنبھال لیا۔ اپنے ٹویٹ پیغام میں ماروی میمن نے کہا چودھری نثار نے اقتدار اور درباری پن کے مقابلے میں عزت کو ترجیح دی۔ اپنے ضمیر کے مطابق فیصلہ کیا۔ ماروی میمن بولیں ننانوے فیصد درباری یہ نہیں سمجھ سکتے کیونکہ وہ سسٹم کے غلام ہیں۔ مزید بولیں کہ خاندانی دباؤ کے سبب شہباز شریف ہر بات نہیں مان سکتے تھے۔