Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چودھری نثار جنرل جنجوعہ کی وجہ سے تکلیف میں ہیں : اعتزاز احسن

چودھری نثار جنرل جنجوعہ کی وجہ سے تکلیف میں ہیں : اعتزاز احسن
August 19, 2016
لاہور(92نیوز)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ  وزیر داخلہ چودھری نثار جنرل جنجوعہ کی وجہ سے تکلیف میں ہیں، پاناما لیکس  اور سانحہ ماڈل ٹاؤن شریف برادران پر پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی آنے والے دنوں میں سرگرم نظر آئے گی۔ سینیٹر اعتزاز احسن نے نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  پانا ما اسکینڈل پر تحریک انصاف کو سپریم کورٹ میں نہیں جانا  چاہیے،ان کا کہناتھا کہ اگر سڑکوں پر نکلنا ہے تو عدالت میں جانے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ ان کا مزید  کہنا تھا کہ نوازشریف پر دباؤ بڑھاتے اور گلے میں پڑی گھنٹی کو زور زور سے بجاتے رہیں گے۔