چودھری نثار برطانیہ اور اٹیلی کے دورے پر روانہ

اسلام آباد(92نیوز)وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان برطانیہ اور اٹلی کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان اٹلی اور برطانیہ میں انسداد دہشتگردی کے مختلف سیمینارمیں بھی شرکت کریں گے۔
دورے کے دوران اپنے ہم منصبوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے ،وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان ایک ہفتے تک بیرون ملک دورے پر رہیں گے۔