Friday, February 23, 2024

چودھری نثار اڑھائی سال سے زائد عرصے بعد پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھانے کو تیار

چودھری نثار اڑھائی سال سے زائد عرصے بعد پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھانے کو تیار
May 20, 2021

لاہور (92 نیوز) ناں ناں کرنیوالے چودھری نثار بالآخر ہاں کردی۔ چودھری نثار اڑھائی سال سے زائد عرصے بعد پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھانے کو تیار ہوگئے۔

پنجاب کی سیاست میں ہلچل، جہانگیر ترین گروپ کی تشکیل کے بعد پنجاب کی سیاست میں ایک اور تبدیلی آگئی۔ ناں ناں کرنیوالے چودھری نثار بالآخر ہاں کردی۔

چودھری نثار اڑھائی سال سے زائد عرصے بعد پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھانے کو تیار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق چودھری نثار 24 مئی کو بطور رکن پنجاب اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔ چودھری نثار 2018 کےعام انتخابات میں پی پی 10 راولپنڈی سے کامیاب ہوئے۔