Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چودھری نثارکا وزارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ ، ریڈ پاسپورٹ بھی بنوالیا

چودھری نثارکا وزارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ ، ریڈ پاسپورٹ بھی بنوالیا
July 22, 2017

اسلام آباد(92نیوز)نوازشریف نااہل ہوئے تو جانشین کون ہوگا؟ وزیراعظم ہاؤس کیلئے دوڑ تیز ہوگئی، کیا وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف فیورٹ ہیں؟ شہباز شریف کے ایم این اے بننے تک عبوری وزیراعظم کون ہوگا؟چودھری نثار نے وزارت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ ریڈ پاسپورٹ بھی بنوالیا کیا وہ نواز شریف کو خدا حافظ کہنے والے ہیں؟ قیاس آرائیاں زور پکڑ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاناما کا ہنگامہ ملکی تاریخ کے تاریخی کیس کا فیصلہ محفوظ، کیا ہوگا؟کیا کیا جائے؟حکمران جماعت کی مشاورت نوازشریف کی نااہلی کی صورت میں جانشینی کیلئے دوڑ تیز ہوگئی۔ نوازشریف کی ممکنہ نااہلی کی صورت میں متبادل وزیراعظم کیلئے کئی نام لیے جارہے ہیں بعض ذرائع شہبازشریف کو بھی عہدے کیلئے فیورٹ قرار دے رہے ہیں لیکن

وزارت عظمیٰ سنبھالنے کیلئے قومی اسمبلی کا رکن ہونا ضروری ہے سوال یہ ہے کہ شہباز شریف  کے رکن اسمبلی بننے تک حکومت کی سربراہی کون کرے گا؟ دوسری جانب ن لیگی قیادت سے اختلافات کی خبروں کے بعد چودھری نثار علی خان کے حوالے سے بڑی خبر بھی سامنے آئی ہےجس کے مطابق وزیر داخلہ نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چودھری نثار علی خان نے وزارت چھوڑنے کا فیصلہ قریبی رفقا سے مشاورت کے بعد کیا ہے جس کے بعد رات گئےوزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیرداخلہ کے درمیان رابطہ بھی ہوا ہے۔ چودھری نثار علی خان نے ریڈ پاسپورٹ بھی بنوالیا ہے  جس کے بعد یہ خبریں بھی ہیں کہ وہ وزارت کے ساتھ ساتھ نوازشریف کو بھی چھوڑ رہے ہیں تاہم

وزارت داخلہ کے ترجمان نے ایسی خبروں کو بے بنیادقرار دیتے ہوئےزور دیا ہے کہ قیاس آرائیوں کے بجائے چودھری نثار علی خان کی اتوار کی پریس کانفرنس کا انتظار کیا جائے۔