Thursday, September 19, 2024

چودھری نثار،شفقت محمود،پرویزالٰہی ودیگرنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

چودھری نثار،شفقت محمود،پرویزالٰہی ودیگرنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے
June 10, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) بڑے بڑے سیاسی پہلوانوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے  ،چوہدری نثار ،پرویز ملک ، زعیم قادری ، شرجیل میمن ، رانا ثنا اللہ  اور پرویز الہیٰ نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ۔ میدان سیاست کے بڑے بڑے نام ایک دوسرے کے آمنے سامنے  آگئے ، ن لیگ کے چوہدری نثار علی خان نےقومی اسمبلی کے حلقہ 59 اور صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پی پی 10 اور پی پی 12 پر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے۔ لاہور میں ن لیگ کے رہنما پرویز ملک  اور زعیم قادری نے این اے 125 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا  دیئے جبکہ شفقت محمود نے این اے ایک سو تیس سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ان کا کہنا ہے کاغذات جمع کرا دیئے ہیں اللہ کامیابی دے گا ۔ سیالکوٹ میں  ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ، اس موقع پر خواجہ آصف نے کہا  25 جولائی کو خلق خدا کی عدالت میں بڑے فیصلے  ہونگے۔ ق لیگ کے رہنما چوہدری پرویز الہیٰ نے  این اے 69 گجرات اور پی پی 30 سے کاغذات نامزدگی جمع کر دیئے  جبکہ مونس الہیٰ نے بھی پی پی تیس سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے  ۔ حیدر آباد میں پی ایس 63 سے پی پی پی کے رہنما شرجیل میمن نے کاغذات نامزدگی جمع کر ادیئے ہیں ،   فیصل آباد میں  رانا ثناء اللہ نے این اے 106، اور پی پی 113 کیلئے  جبکہ این اے 102 سے پی ٹی آئی کے نواب شیر وسیر کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں ۔ گجرات کے حلقہ این اے 70 پی ٹی آئی کے سید فیض الحسن شاہ نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ، جہاں ان کا مقابلہ پی پی پی کے قمر زمان کائرہ سے ہوگا  جبکہ شاہ محمود قریشی  ، مٹھی کے حلقہ 221 سے بھی اُمیدوار ہونگے ، اُنہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کر دیئے۔