Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چودھری شیر علی مسلم لیگ کی خاطر نہیں کرپشن کے نتیجے میں جیل گئے: اراکین اسمبلی ثناءاللہ گروپ

چودھری شیر علی مسلم لیگ کی خاطر نہیں کرپشن کے نتیجے میں جیل گئے: اراکین اسمبلی ثناءاللہ گروپ
October 16, 2015
فیصل آباد (نائنٹی ٹو نیوز) چوہدری شیرعلی کی الزامات بھری پریس کانفرنس پر ثناءاللہ گروپ کے اراکین اسمبلی نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری شیرعلی مسلم لیگ کی خاطر نہیں کرپشن کے نتیجے میں جیل گئے تھے۔ پریس کانفرنس میں اراکین اسمبلی نے رانا ثناءاللہ کا خوب دفاع کیا۔ کہتے ہیں وزیر قانون پر ٹارگٹ کلنگ کے الزام پر انہیں افسوس ہوا۔ چوہدری شیر علی بیٹے کی مئیر شپ کی خاطر اوچھے ہھتکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شیرعلی کی جانب سے مسلم لیگ ن چھوڑنے اور بیٹے عابد شیر کی وزارت سے استعفے کی دھمکی سیدھی سیدھی بلیک میلنگ ہے۔ شیرعلی کو جماعت کے قائدین کا بھی خیال نہیں رہا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔