Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چودھری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ،چیئرمین ایس ای سی پی ذمہ دار قرار

چودھری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ،چیئرمین ایس ای سی پی ذمہ دار قرار
July 9, 2017

اسلام آباد(92 نیوز)چودھری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ ایف آئی اے نے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی  کوذمہ دارقرار دیدیا۔ چیئرمین کے خلاف فوجداری مقدمہ کے اندراج کی سفارش ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ظفر حجازی نے اختیارات  کا غلط استعمال کرکے ماتحت افسران پر ریکارڈ میں جعل سازی اور ردوبدل کا دباو ڈالا۔

تفصیلات کےمطابق ایف آئی اے نے  ریکارڈ ٹمپرنگ معاملہ پر انکوائری رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی۔ ایس ای سی پی  کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر علی عظیم اکرام اور ڈائریکٹر ماہین فاطمہ کو غفلت کاذمہ دارقرار دیا گیا۔ ایف آئی اے نے دونوں افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کی سفارش کی ہے ۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی نے اختیارات کا غلط استعمال کرکے ماتحت افسران پر ریکارڈ میں جعل سازی اور ردوبدل  کے لئے دباو ڈالا۔ انکوائری ٹیم نے ایس ای سی پی کےچیئرمین سمیت 12 افسران کے بیا ن ریکارڈ کیے ہیں ۔ ایف آئی اے نے رپورٹ میں بتایا کہ چودھری شوگر ملز انکوائری کی فائل بند کرنے کے احکامات 29 اور 30 جون 2016 کو دیئے گئے۔چودھری شوگر ملز کی فائل جون 2016 تک اوپن تھی۔ چیئرمین ظفر حجازی کے حکم پر چوہدری شوگر ملز کی انکوائری فائل جنوری 2013 کی تاریخ میں بند کی گئی۔ظفر حجازی نے شوگر ملز کی انکوائری  فائل گزشتہ تاریخ میں بند کرنے کے غیر قانونی احکامات دیے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ چوہدری شوگر ملز انکوائری کی کبھی انکوائری ہوئی،نہ کبھی کوئی انکوائری رپورٹ تیار کی گئی۔ظفر حجازی نے احکامات ادارے کے افسران عابد حسین  اور طارق محمود کے سامنے دیے۔قانون کے مطابق فائل بند کرنے کیلئے کمیشن کی منظوری لازمی ہے ۔چودھری شوگر ملز کی انکوائری کی بد نیتی کے ساتھ حقائق جانے بغیر بند کی گئی۔ دونوں انکوائریاں بند کرنے کے میرٹس کی چھان بین نہیں کی گئی ۔ ایف ائی اے کا کہنا ہے کہ انکوائریوں کی بندش کے حقائق کی انکوائری کرنا ہمارا مینڈیٹ نہیں تھا۔