Monday, October 3, 2022

چودھری شوگر ملز کیس میں نواز شریف کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور

چودھری شوگر ملز کیس میں نواز شریف کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
لاہور ( 92 نیوز)  احتساب عدالت نے چودھری شوگر ملز کیس میں نواز شریف کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کر لی ۔ تحریری حکم بھی جاری کر دیا گیا۔ احتساب عدالت کےا یڈمن جج امیر محمد خان نے تحریری حکم جاری کیا ، حکم نامہ میں کہا گیا کہ  چودھری شوگر ملز کا ریفرنس دائر نہیں کیا گیا ،  لہذا نواز شریف کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے ۔ چودھری شوگر ملز کیس میں  نواز شریف احتساب عدالت پیش نہیں ہو رہے تھے ، ان کے وکیل کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ان کی صحت تشویشناک ہے  ، لہذا حاضری سے استٖثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے ۔