Friday, October 7, 2022

چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز ، یوسف عباس کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ

چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز ، یوسف عباس کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ
 لاہور (92 نیوز) شریف خاندان کے افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔ چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور یوسف عباس کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز اور یوسف عباس شریف کے اثاثوں کی منتقلی و فروخت کو روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بینک اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کے لیے  متعلقہ بینکوں کو جلد لیٹر لکھے جائیں گے۔ گزشتہ روز چودھری شوگر ملز میں نوازشریف کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا تھا اور انہیں نیب کا سوالنامہ کوٹ لکھپت جیل پہنچا دیا گیا تھا۔ اس دوران نیب کی ٹیم شہباز شریف کی علالت کی وجہ سے ان سے تحقیقات کرنے انتیس اگست کو ماڈل ٹاؤن میں ان کی رہائشگاہ جائے گی۔