Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چودھری شوگرملز کی انکوائری میں ردوبدل،ایف آئی اے نے شواہد حاصل کرلیے

چودھری شوگرملز کی انکوائری میں ردوبدل،ایف آئی اے نے شواہد حاصل کرلیے
July 18, 2017

اسلام آباد(92نیوز)ایس ای سی پی ریکارڈ ٹمپرنگ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہےایف آئی اے نے چودھری شوگر ملز کی انکوائری کے ریکارڈ میں ردوبدل کے شواہد حاصل کرلئے ظفر حجازی ایف آئی اے کے سامنے بھی پیش ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق ریکارڈ ٹمپرنگ معاملہ ایف آئی اے نے ایس ای سی پی میں چودھری شوگر ملزکا اصل اور ٹمپر شدہ ریکارڈ ریکور کر لیا ۔ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق ریکارڈایس ای سی پی کی خاتون ڈائریکٹرمہین فاطمہ کے لیپ ٹاپ سے حاصل کیا گیا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ ایس ای سی پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر علی عظیم اکرم  ای ڈی عابد حسین اور ڈائریکٹر مہین فاطمہ نے ایف آئی اے کو بیان بھی ریکارڈ کرادیئے ہیں۔ تاہم ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفر حجازی ابھی تک ایف آئی اے کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ سکیورٹی ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ظفر حجازی پر الزام ہے کہ انہوں نے ریکارڈ کو ٹمپر کیا ۔ اس حوالے سے انہوں نے اپنے ماتحت عملے پر د باﺅ بھی ڈالا اور انہیں تبادلے کی دھمکیاں دیں۔

سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا تھا جس میں ظفر حجازی پر الزام درست ثابت ہوا۔۔ظفر حجازی کےخلاف مقدمہ بھی درج ہوا۔۔تاہم ابھی وہ 21جولائی تک ضمانت پر ہیں۔