Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چودھری شوگرملزکیس ،خواجہ حارث نے جراب سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا

چودھری شوگرملزکیس ،خواجہ حارث نے جراب سپریم کورٹ میں جواب جمع کرادیا
July 23, 2017

اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نے متحدہ عرب امارت کی ملازمت نہیں چھپائی۔ اقامہ2013 کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیا گیا۔ نوازشریف چودھری شوگر ملز کے چیف ایگزیکٹو نہیں رہےپانامہ کیس میں  وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث نے سپریم کورٹ میں تحریری جواب کرا دیئے۔

تفصیلات کےمطابق پاناما کیس میں وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث کی طرف سےسپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف یو اے ای میں اقامہ لیا تھا۔ یواے ای کا اقامہ  2013 کے کاغذات نامزدگی میں ظاہر کیا ہے۔ نوازشریف جے آئی ٹی کے الزام کی تردید  کرتے ہیں کہ یو اے ای کی ملازمت چھپائی۔ وزیراعظم نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت اقامے اور ملازمت کو اپنے پاسپورٹ کی کاپی میں ظاہر کیا۔ کاغذات نامزدگی میں کوئی خصوصی کالم نہیں تھا اس لیے الگ سے ظاہر نہیں کیا گیا۔ چوہدری شوگر ملز کے حوالے سے داخل کرائے گئے جواب میں بتایاگیا ہے کہ نوازشریف چودھری شوگر ملز کے چیف ایگزیکٹو نہیں رہے۔ ایس ای سی پی کی دستاویزات کے مطابق نواز شریف جون 2016تک چودھری شوگر ملزکے شئیرہولڈر رہے ہیں۔