Wednesday, September 28, 2022

چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی کا مولانا عادل خان کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار

چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الٰہی کا مولانا عادل خان کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار

لاہور ( 92 نیوز) چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالہٰی نے مہتمم جامعہ فاروقیہ مولانا عادل خان کی شہادت  پر دلی رنج وغم کااظہار  کیا ۔

سیکرٹری جنرل وفاق المدارس  کے سیکرٹری جنرل مولانا حنیف جالندھری سے ٹیلی فون پرگفتگو میں چودھری شجاعت حسین کاکہناتھا کہ مولانا عادل خان کی دین کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،علما کرام امت کااثاثہ ہیں،ان کی ٹارگٹ کلنگ وطن عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازش ہے،ایسے بہیمانہ واقعات سے دشمن پاکستان کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں۔

چودھری برادران نے سندھ حکومت سے مولانا عادل شہید کے قاتلوں کوفوری گرفتار کرکے سخت سزا دلوانے کا مطالبہ بھی کیا۔