Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چودھری سرور کے سینیٹر منتخب ہونے پر حکومتی جماعت کی صفوں میں کھلبلی

چودھری سرور کے سینیٹر منتخب ہونے پر حکومتی جماعت کی صفوں میں کھلبلی
March 3, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) پنجاب اسمبلی میں ننھی اپوزیشن  کے باوجود تحریک انصاف کے چوہدری سرور سینیٹر منتخب ہوگئے جس پر  حکمراں جماعت کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی  ۔ کس نے ووٹ دئیے ؟، ن لیگ نے اپنی صفوں میں تلاش شروع کردی۔

پنجاب اسمبلی  کا ایوان 368 ارکان پر مشتمل ہے جس میں حکومتی جماعت کے 310 ارکان اور اتحادی 5 ہیں ۔

دوسری جانب اپوزیشن پارٹی پاکستان تحریک انصاف کے صرف 30 ارکان  ہیں اور اگر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ق کے مجموعی  ارکان اور آزادکو بھی ساتھ ملا لیا جائے توبھی  اپوزیشن کیلئے سیٹ نکالنا ایک چیلنج تھا  ۔

تحریک انصاف نے اس چیلنج کو سر کیا  اور پاکستان مسلم لیگ ن اپنے ارکان کو حلف لینے کے باوجود چوہدری سرور کو ووٹ دینے سے نہ روک سکی ۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی قیادت نے چوہدری سرور کو ووٹ دینے والے ارکان کی تلاش شروع کردی ہے اور سخت کاروائی کا عندیہ دیا ہے ۔