Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چودھری سرور اور ہارون اختر کا دوہری شہریت چھوڑنے کا دعویٰ

چودھری سرور اور ہارون اختر کا دوہری شہریت چھوڑنے کا دعویٰ
March 5, 2018

لاہور ( 92 نیوز ) نو منتخب سینیٹرز ہارون اختر اور چودھری سرور نے دوہری شہریت چھوڑنے کا دعویٰ کر دیا۔

چینل 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب اور رہنما تحریک انصاف چودھری سرور نے کہا کہ گورنر بننے سے قبل ہی برطانیہ کی شہریت چھوڑ دی تھی ۔

چودھری سرور نے مزید کہا کہ میری دوہری شہریت کے حوالے سے خبریں من گھڑت ہیں ۔

دوسری جانب  نومنتخب سینیٹر ہارون اختر نے بھی دوہری شہریت چھوڑنے کا دعویٰ کیا ہے ۔

چینل 92 نیوز سے خصوصی گفتگو میں ہارون اختر نے کہا کہ سینیٹ الیکشن لڑنے سے پہلے ہی دوہری شہریت چھوڑ دی تھی۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو دوہری شہریت رکھنے والے 4 نومنتخب سینیٹرز کے نوٹیفکیشن جاری کرنے سے روک دیا ہے ۔