Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چودھری سرور اجمل چیمہ کو منانے پہنچ گئے

چودھری سرور اجمل چیمہ کو منانے پہنچ گئے
July 28, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) پنجاب میں اقتدار کے حصول کیلئے نمبر گیم اور جوڑ توڑ کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے ۔ تخت لاہور پر حکمرانی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر چودھری سرور بھی متحرک ہو گئے ، چودھری سرور آزاد ایم پی اے اجمل چیمہ کو منانے پہنچ گئے ۔ اجمل چیمہ پی ٹی آئی کے سابق کارکن تھے مگر قیادت کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر  پی ٹی آئی چھوڑ کر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا اور جیت گئے ۔اجمل چیمہ نے گزشتہ رات جہانگیر ترین اور علیم خاں سے ملنے سے معذرت کی تھی۔ دوری جانب پی پی 270 سے آزاد امیدوار  عبد الحئی دستی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ عبد الحئی دستی سے پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے جہانگیر ترین نے رابطہ کیا تھا ، جلد ملاقات  بھی ہوگی۔