Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چودھری برادران کا تمام لیگی دھڑوں کو متحد کرنے کا اعلان

چودھری برادران کا تمام لیگی دھڑوں کو متحد کرنے کا اعلان
July 16, 2017

اسلام آباد(92نیوز)مسلم لیگ ق کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ،وزیراعظم نوازشریف سے فی الفور استعفے کا مطالبہ۔ چوہدری برادران نے تمام لیگی دھڑوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے کا اعلان کردیا۔ چوہدری شجاعت کہتے ہیں کہ ن لیگ کے اچهے لوگوں کو دعوت دیتے ہیں واپس آ جائیں تمام لیگیوں کے لیے دروازے کهلے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ق کی مرکزی مجلس عاملہ کےاجلاس میں قرارداد منظورکی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف عہدے پررہنے کا جواز کهو چکے.فی الفور مستعفی ہوجائیں۔ چوہدری شجاعت نے پریس کانفرنس میں کہا کہ وقت آ  گیا ہے کہ تمام مسلم لیگی دھڑے متحد ہوجائیں.

چوہدری پرویز الہی کا کہناتھاکہ نوازشریف جب پکڑے جاتے ہیں تو جمہوریت کی آڑ میں چهپنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہر اشارہ ان کی طرف جارہا ہے۔

چوہدری برادران کا کہناتھا کہ سپریم کورٹ جو فیصلہ کرے گی قبول کریں گے۔ انھوں نے مزید کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کی اکثریت نوازشریف کے استعفی کے معاملے پر ایک پیج پر ہے۔