Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد کے 29 شہری ڈینگی کا شکار

چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد کے 29 شہری ڈینگی کا شکار
November 19, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد کے 29 شہری ڈینگی کا شکار ہو گئے۔

جڑواں شہروں سے مزید 44 نئے کیسز سامنے آگئے۔ انتظامیہ کے اقدامات ڈینگی کے سامنے غیر مؤثر دکھائی دینے لگے۔

ڈی ایچ او کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد کے 29 شہری ڈینگی کا شکار ہوئے۔ دیہی علاقوں میں 19 اور شہری علاقوں سے 10 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام آباد میں اس وقت 4 ہزار 4 سو 83 افراد ڈینگی کا شکار ہیں۔ دیہی علاقوں میں 2 ہزار 5 سو 53 جبکہ شہری علاقوں میں 1 ہزار 9 سو 30 مریض موجود ہیں۔

راولپنڈی کے الائیڈ اسپتالوں میں 15 مریض داخل ہیں۔ ہولی فیملی اسپتال میں 6، بینطیر اسپتال میں 5، ڈی ایچ کیو اسپتال میں 4 مریض داخل کرائے گئے ہیں۔ رواں سال راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3285 ہو گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈینگی کے 5 مریض تشویشناک حالت میں ہولی فیملی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔