چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 20 مریض انتقال کرگئے، 914 نئے کیسزرپورٹ
اسلام آباد (92 نیوز) خدارا احتیاط کیجئیے، ویکیسن لازمی لگوائیں! 24 گھنٹوں میں کورونا سے ملک بھر مزید 20 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 914 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 32 ہزار 225 رہ گئی۔ سندھ میں 19 ہزار 284، پنجاب میں 8 ہزار 659، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 825، اسلام آباد میں 960، گلگت بلتستان 223، بلوچستان میں 837 اور آزاد جموں و کشمیر میں 437 ایکٹو کیسز ہیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کورونا سے 20 افراد جاں بحق ہوئے۔۔۔ سندھ اور پنجاب میں 8، 8 اموات ہوئیں۔ ایک روز میں 44 ہزار 496 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 2.05 فیصد رہی۔
این سی اوسی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اس وقت 258 مریض وینٹلیٹرز پر ہیں۔2 ہزار 214 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 9 لاکھ 55 ہزار 657 ہوگئی جن میں سے 9 لاکھ ایک ہزار 201 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوچکے ہیں۔