Sunday, December 4, 2022

چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں مزید 60 افراد کورونا میں مبتلا

چوبیس گھنٹوں میں پنجاب میں مزید 60 افراد کورونا میں مبتلا
لاہور (92 نیوز) پنجاب بھر میں مزید 60 افراد کورونا کے موذی مرض میں مبتلا ہوگئے، صوبے میں 24 گھنٹے میں دو اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ 24 گھنٹوں میں رحیم یار خان میں 65 سالہ مریِضہ دم توڑ گئی، ملتان میں مزید 5 اور راولپنڈی میں ایک ڈاکٹر کورونا سے متاثر ہوا۔ لاہور میں ایک اور مریض نے خطرناک وائرس کو شکست دے دی، صوبے میں صحت یاب ہونے والے کورونا متاثرین کی تعداد پانچ ہوگئی۔