Saturday, July 27, 2024

چوبیس اپریل کو پورے پاکستان کو خوشگوار سرپرائز دینگے : مصطفیٰ کمال

چوبیس اپریل کو پورے پاکستان کو خوشگوار سرپرائز دینگے : مصطفیٰ کمال
March 26, 2016
کراچی (92نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ حکومت ”را“ کے ایجنٹ کے معاملے کو سنجیدگی سے لے۔ 24 اپریل کو پورے پاکستان کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دینگے۔ ان کی پچیس دن کی پارٹی کا 32 برس کی تنظیم سے مقابلہ کیا جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیابان سحر ڈیفنس میں اپنی رہائشگاہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال بولے ”را“ کے ایجنٹ کے معاملہ کو سنجیدگی سے لیا جائے اور اب ان سے ثبوت مانگنے کا سلسلہ بھی بند ہونا چاہیے۔ سابق سٹی ناظم نے کہا ان پر ملکی ایجنسی سے رابطوں کا الزام لگایا جارہا ہے مگر ان سے سوال نہیں ہوتا جو بھارتی ایجنسی ”را“ سے تعلق کا اعتراف کرچکے۔ مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ 24 اپریل کو خوشگوار سرپرائز دینگے۔ اگلا پڑاو¿ میرپورخاص میں ہوگا۔ سیاسی لائحہ عمل بناچکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹکڑوں میں بٹی قوم کی کرکٹ ٹیم جیت جاتی تو یہ معجزہ ہوتا۔ معاشرہ تقسیم ہوتو ٹیم میں کہاں سے ایکا ہوگا۔