Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چهوٹو گینگ کے گرد گهیرا مزید تنگ، یرغمال پولیس اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی اولین ترجیح: پولیس حکام

چهوٹو گینگ کے گرد گهیرا مزید تنگ، یرغمال پولیس اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی اولین ترجیح: پولیس حکام
April 19, 2016
راجن پور (نائنٹی ٹو نیوز) چهوٹو گینگ کےگرد گهیرا مزید تنگ ہو گیا۔ سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ ڈاکٹر تاج تک رسائی ممکن بنا دی۔ پتن لونڈاں سے ڈیرہ ڈاکٹر تاج کو عارضی اسٹیل پل کے ذریے ملا دیا گیا۔ پولیس حکام نے یرغمال پولیس اہلکاروں کی بحفاظت بازیابی کو اولین ترجیح قرار دے دیا۔ چھوٹوگینگ ہتھیار ڈال دویا پھر اپنے انجام کیلئے تیار ہو جاؤ۔ پاک فوج نے چھوٹو گینگ کے بھاگنے کے تمام راستے بند کر دیئے۔ کچے کے علاقے میں فورسزکی جانب سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سے پمفلٹ پھینکے گئے، جس میں لکھا ہے کہ ہتھیار پھنک دو اور عدالتوں کا سامنا کرو۔ کچے کے علاقے میں دہشت پھیلانے والے ڈاکوؤں پر پاک فوج نے پکا ہاتھ ڈال دیا ہے۔ فوجی آپریشن شروع ہوتے ہی سارا علاقہ  فائرنگ اور دھماکوں کی آوازوں سے گونج اٹھا۔ ڈکیت گینگ کے سرغنہ غلام رسول عرف چھوٹو کی  پناہ گاہوں کچہ جمال اور کچی مورو کے تمام علاقوں کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے جبکہ علاقے کے دریائی راستے بھی بند کر دئیے گئے ہیں۔ علاقےمیں کرفیو نافذ ہے اور قریبی بستیوں کو پہلے ہی خالی کرا لیا گیا تھا۔ ڈرون اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے چھوٹو گینگ کی نگرانی کی جا رہی ہے جبکہ ایمبولینسز بھی منگوا لی گئی ہیں۔ ڈاکوؤں کے فرار کے تمام راستے بند کرنے کے لئے سندھ، پنجاب اور سرحد پر بتیس چوکیاں بنا دی گئی ہیں۔ ڈیرہ ڈاکٹر تاج تک رسائی ممکن بنا دی گئی ہے۔ پتن لونڈاں سے ڈیرہ ڈاکٹر تاج کو عارضی اسٹیل پل کے ذریے ملا دیا گیا ہے۔ ادھر رحیم یارخان، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔