Sunday, October 2, 2022

چنی گوٹھ میں شریف برادران کی اتفاق شوگر ملز پر چھاپہ، 55 ہزار سے زائد بوریاں برآمد

چنی گوٹھ میں شریف برادران کی اتفاق شوگر ملز پر چھاپہ، 55 ہزار سے زائد بوریاں برآمد
 بہاولپور (92 نیوز) بہاولپور کے علاقے چنی گوٹھ میں شریف برادران کی اتفاق شوگرملز پر چھاپہ مارا گیا۔ اس دوران اسٹاک کی گئی چینی کی 55 ہزار سے زائد بوریاں برآمد کی گئیں۔ انتظامیہ نے اسپیشل برانچ پولیس کی اطلاع پر شریف برادران کی اتفاق شوگر ملز پر چھاپہ مارا۔ شریف برادران کی چنی گوٹھ میں بند شوگر ملز سے اسٹاک کی گئی 55 ہزار سے زائد بوریاں برآمد کر لی گئی ۔ ذخیرہ اندوزی کے خلاف آپریشن میں ڈی او انڈسٹری کی سربراہی میں اسپیشل برانچ ، ضلعی پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا ۔ ذرائع کے مطابق شریف برادران کی اتفاق شوگر ملز بند پڑی ہے اور اس سال کرشنگ بھی نہیں کی گئی ۔ چینی کی بوریوں کو ذخیرہ کرنے کے لئے گودام کو استعمال کیا گیا ۔ انتظامیہ نے اتفاق شوگر ملز چنی گوٹھ میں ذخیرہ شدہ چینی کے گودام کو سیل کر دیا۔