Thursday, October 6, 2022

چنیوٹ ، 21 ویں صدی کا سب سے بڑا ڈاکٹر ہونے کا دعویدار پکڑا گیا

چنیوٹ ، 21 ویں صدی کا سب سے بڑا ڈاکٹر ہونے کا دعویدار پکڑا گیا
چنیوٹ (92 نیوز) چنیوٹ میں 21 ویں صدی کا سب سے بڑا ڈاکٹر ہونے کا دعویدار جیل پہنچ گیا ۔ سٹی پولیس نے 2 روز قبل جعلی ڈاکٹرعمران کو اسکے کلینک سے گرفتار کیا تھا۔ صرف پچپن سو روپے دیں اور اپنی تمام  بیماریوں  کا علاج کرائیں ۔ یہ دعویٰ کیا چنیوٹ کے شہری  جس نے کارڈ پر نجانے خود کو کیا کیا بنا ڈالا۔ غور سے دیکھیں  موصوف کی جانب سے چھپوائے گئے کارڈ میں  عمران احمد نے خود کو پروفیسر ڈاکٹر لکھا ۔ صرف یہیں پر اکتفا نہیں کیا۔ جلی حروف میں نام  کے ساتھ سائنسدان بھی  درج ہے۔ حد تو یہ ہوگئی نوبل انعام یافتہ اور جانے کون کون سے  ایوارڈ لینے کا بھی دعویٰ کیا۔ ادھر عمران نامی جھوٹے سائنسدان  نے کارڈ چھپوایا ادھر پولیس حرکت میں آئی اور یوں جعلی سائنسدان پولیس کا مہمان بنا اور ہر بیماری کا دس منٹ میں علاج کرنے کا دعویدار پولیس کے ہتھے چڑھا تو دس منٹ میں ہی عقل ٹھکانے آگئی ۔