Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چنیوٹ: گرین اسکول سسٹم میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا

چنیوٹ: گرین اسکول سسٹم میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا
March 2, 2018

چنیوٹ (92 نیوز) چنیوٹ میں گرین اسکول سسٹم کی جانب سے رنگا رنگ سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء کے ساتھ ساتھ والدین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
تقریب کے دوران ننھے طلباء نے اپنے معصومانہ انداز میں مختلف ٹیبلوز پیش کر کے حاضرین سے خوب داد سمیٹی ۔
اس موقع پر بچوں کی ذہنی قابلیت چانچنے کے لیے سوالات کے درست جواب دینے پر انعامات کا سلسلہ بھی جاری رہا ۔ بچوں نے معصومانہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ ایسے ایونٹس روزانہ ہوں تو کیا ہی بات ہے ۔
تقریب میں شریک والدین اپنے بچوں کو صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرتا دیکھ کر خوشی سے سرشار نظر آئے ۔
والدین نے کہا کہ گرین اسکول سسٹم میں بچوں کو نہ صرف تعلیمی بلکہ ہر لحاظ سے آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں جو کہ ان کے مستقبل کے لیے انتہائی خوش آئیند ہے ۔
تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات بھی تقسیم کیے گئے ۔