Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چنیوٹ : چھٹی کے دن شہریوں نے پہاڑوں کے درمیان بہنے والے دریا چناب کا رخ کر لیا

چنیوٹ : چھٹی کے دن  شہریوں نے پہاڑوں کے درمیان بہنے والے دریا چناب کا رخ کر لیا
February 5, 2016
  چنیوٹ(92نیوز)چھٹی کا دن آیا تو شہریوں نے چنیوٹ میں پہاڑوں کے درمیان بہتے دریائے چناب کا رُخ کیا کوئی کشتی رانی کے مزے اُڑاتا رہا تو کسی نے ریگستان کی سواری سے دل لبھایا۔ تفصیلات کےمطابق چمکیلی دھوپ اورچھٹی کا دن شہریوں کو ملا بہانہ تو انہوں نے رُخ کر لیا تفریح گاہوں کا چنیوٹ میں فیملیز سمیت  دریائے چناب کی سیر کرنے آئے شہری خوب موج مستی کرتے رہے بچوں کی خوشی بھی ریگستان کے جہاز پرسیرکرتے ہوئے دیدنی تھی۔ کوئی کرکٹ کھیلنے میں مگن ہے تو کسی نے ٹھنڈی ہواوں سے لطف اندوز ہوتے کشتی میں دریائی سفرکیا، اونٹ کی سواری سے آنے والے سیاہ بھی خوب لبھاتے رہے سیر کیلئے آئے ننھے  بچے دریا کنارے ریت کے گھروندے بناتے تو لڑکیوں نے پورا کیا موٹر سائیکلنگ کا شوق، ٹھنڈی ہوائوں کے جھونکوں میں چناب کے دل لبھا دینے والے نظارےاور ساتھ ہو ریگستان کی شاہی سواری کا تو بات ہی الگ ہے ،تبھی تو قدرتی حسن سے لطف اندوزہونے کے سیاحوںکی  بڑی تعداد یہاں کا رخ کررہی ہے ۔