Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چنیوٹ میں مخالفین کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر جاں بحق

چنیوٹ میں مخالفین کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر جاں بحق
December 5, 2021 ویب ڈیسک

چنیوٹ (92 نیوز) چنیوٹ میں مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفرجاں بحق ہوگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر چھٹی گزارنے چنیوٹ کے علاقے لنگرانہ میں آبائی گھر گئے ہوئے تھے، ذرائع کے مطابق عمران جعفر کو مبینہ طور پر کزن اور دیگر نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔ 

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، وزیراعلیٰ نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی اور ملزموں کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

وزیراعلی عثمان بزدار نے فائرنگ سے جاں بحق اسسٹنٹ کمشنر عمران جعفر کے لواحقین سے دلی ہمدردی وتعزیت کا اظہار بھی کیا ہے۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی۔