Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چنیوٹ: مبینہ اغواء شدہ بارہ سالہ لڑکی آٹھ ماہ بعد بھی گھر والوں سے دور

چنیوٹ: مبینہ اغواء شدہ بارہ سالہ لڑکی آٹھ ماہ بعد بھی گھر والوں سے دور
February 7, 2018

چنیوٹ (92 نیوز) چنیوٹ میں غریب محنت کش کی مبینہ اغواء شدہ بارہ سالہ لڑکی آٹھ ماہ بعد بھی گھر والوں سے دور ہے۔ پولیس نے ملزمان کی طرف سے جعلی نکاح نامہ پیش کرنے پر اغواء کا مقدمہ بھی خارج کر دیا۔ گھر والے لڑکی کی واپسی اور حصول انصاف کیلئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔

تھانہ لنگرانہ کے علاقے ملاکے چک میں لکڑیوں کا رہائشی یوسف علی کی بارہ سالہ بیٹی کھیت میں مزدوری کرنے گئی جہاں سے زاہد نامی شخص نے دوستوں کی مدد سے اغواء کر لیا۔ بے بس باپ نے جیسے تیسے مقدمہ بھی درج کروا دیا لیکن انصاف نہ مل سکا۔

والدین معصوم بیٹی کی بازیابی کیلئے دہائی دیتے رہے ہیں لیکن ملزمان آزاد گھوم رہے ہیں۔ ملزمان کو ریلیف دینے کو تیار بیٹھی پولیس نے جعلی نکاح نامے پر ہی اغواء کا مقدمہ خارج کر دیا۔ حقیقت آشکار ہونے پر ڈی پی او کو بھی ہوش آ گیا۔

ڈی پی او نے ایف آئی آر دوبارہ درج کرنے اور لڑکی کی بازیابی کیلئے احکامات تو جاری کر دیئے مگر ملزموں کو گرفتار نہ کر سکی اور نہ ہی مبینہ اغواء کاروں کو ریلیف دینے اور انصاف کی راہ میں رکاوٹ بننے والے پولیس اہلکاروں کو سزا دی گئی۔