Tuesday, September 17, 2024

چنیوٹ سے ن لیگ کے دو متوالے کپتان کے قافلے میں شامل

چنیوٹ سے ن لیگ کے دو متوالے کپتان کے قافلے میں شامل
June 11, 2018
چنیوٹ (92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ن لیگ کی وکٹیں اڑانے کا سلسلہ جاری ہے۔ چنیوٹ سے بھی ن لیگ کے دو متوالے کپتان کے قافلے میں شامل ہو گئے۔ چنیوٹ کی تحصیل لالیاں سے سابق لیگی ایم این اے غلام احمد لالی اور سابق ایم پی اے امتیاز احمد لالی بھی پاکستان تحریک انصاف کو پیارے ہو گئے ۔ غلام احمد لالی اور امتیاز احمد لالی نے بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کے بعد باقاعدہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ذرائع کے مطابق غلام احمد لالی کو این اے 99 سے پی ٹی آئی کا ٹکٹ ملنے کا امکان ہے جبکہ امتیاز لالی کو بھی لالیاں سے ایم پی اے کا امیدوار نامزد کیا جا سکتا ہے۔