Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چنیوٹ : سنگدل باپ نے پانچ بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی

چنیوٹ : سنگدل باپ نے پانچ بچوں کو قتل کرنے کے بعد خود کشی کرلی
December 6, 2016

چنیوٹ(92نیوز)چنیوٹ میں سنگدل  باپ نےاپنےپانچ بچوں کا گلا دباکر قتل کردیا اور بعدمیں خود کشی کرلی۔ ملزم نےتین روز قبل ہی  بیوی کو طلاق دی تھی، ایک ہی گھر سے چھ لاشیں اٹھنےپر علاقےمیں کہرام مچ گیا۔

تفصیلات کےمطابق دل دہلادینےوالا یہ واقعہ  چنیوٹ کے علاقے دلیل والامیں  پیش آیاجہاں  محمدحسین نامی  شخص   نے8 سالہ بیٹی اقراء، 6 سالہ وقاص، 5 سالہ شہزاد، 2 سالہ عثمان اور ایک  سالہ رضوان کو سوتے ہوئے گلا دبا کر ابدی نیند سلا دیا۔جس کےبعداس نےاپنی زندگی کابھی خاتمہ کرلیا۔جنونی ملزم نےگھریلو جھگڑوں سےتنگ آکرتین  روز قبل اپنی بیوی کوبھی طلاق دی تھی ۔