Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چند یورو سے خریدی لاٹری نے جرمن باشندے کو راتوں رات کروڑ پتی بنا دیا

چند یورو سے خریدی لاٹری نے جرمن باشندے کو راتوں رات کروڑ پتی بنا دیا
March 28, 2016
فرینکفرٹ (ویب ڈیسک) جرمنی میں قانونی لاٹری کی تاریخ کی ایک قرعہ اندازی میں ایک شہری نے قریباً 77 ملین یورو (پاکستانی تقریباً 9کروڑ روپے) کے برابر ریکارڈ انعام جیت لیا ہے۔ اس شخص نے یہ لاٹری کھیلنے کے لیے چند یورو کے عوض صرف ایک ہی ٹکٹ خریدا تھا۔ تفصیلات کے مطابق لاٹری منتظمین کا کہنا ہے کہ آج سے پہلے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ جرمنی میں کسی صارف نے لاٹری میں اتنی بڑی رقم جیتی ہو۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ جس شخص نے یہ لاٹری جیتی ہے وہ رائن لینڈ کے علاقے کا رہائشی ہے مگر قانونی طور پر لاٹری کمپنی اس کی شناخت ظاہر نہیں کر سکتی۔ کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ 77ملین یورو جیتنے والے شخص نے محض چند یورو کے عوض صرف ایک ہی لاٹری ٹکٹ خریدا تھا۔ واضح رہے کہ خوش قسمت شخص کا نام 95لاکھ افراد میں سے نکلا ہے۔