چندا ماموں چھوٹے ہو رہے ہیں ، ناسا کا انکشاف
نیو یارک (92 نیوز ) امریکی خلائی ادارے ناسا نے انکشاف کیا کہ چندا ماموں چھوٹے ہو رہے ہیں۔سکڑنے کے عمل کی وجہ سے چاند کی سطح پر مسلسل زلزلے بھی آرہے ہیں۔
رات کی تاریکی میں ہر سو روشنی بکھیرتا چندا ماموں چھوٹا ہورہا ہے، ناسا ماہرین کی نئی تحقیق نے تہلکہ مچادیا۔
ماہرین کے مطابق چاند آہستہ آہستہ سکڑ رہا ہے، پچھلے کروڑوں سالوں میں اس کے سائز میں پچاس میٹر کمی ہوئی ہے۔