Thursday, October 6, 2022

چندا بی بی کی گرفتاری کا معمہ حل نہ ہوسکا ،بھارت نے تفصیلات دینے سے انکار کرکے معاملہ مشکوک بنادیا

چندا بی بی کی گرفتاری کا معمہ حل نہ ہوسکا ،بھارت نے تفصیلات دینے سے انکار کرکے معاملہ مشکوک بنادیا
اسلام آباد(92نیوز)چندابی بی کی گرفتاری کا معمہ حل نہ ہوا بھارت نے تفصیلات دینے سے انکارکرکے معاملے کومشکوک بنادیا،کہیں یہ بھی ڈرامہ تونہیں اگرہےتو پھرفلاپ ہی ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بھارت جہاں ایک طرف خطے میں امن کے قیام کی بات کرتاہے وہیں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی سے بھی باز نہیں آتا کبھی کشتی ڈرامہ رچایاجاتا ہے توکبھی صرف ایک کبوترکے سرحد پارکرنےپربھارتی میڈیا پاکستان دشمنی پراترآتا ہے۔ پولیس نے جمعہ کو چندا خان نامی ایک خاتون کوگرفتارکیااورمیڈیا کے سامنے پیش کرکے اس کے پاس سے پاکستانی کرنسی بھی برآمدکرا دی۔ لیکن اس نقاب پوش خاتون کی مشکوک کہانی پریقین کرنا مشکل دکھائی دے رہا ہے، جس کا دعویٰ ہے کہ اس کا ماموں اس کے پاسپورٹ اوردستاویزات کے ساتھ گم ہوگیا ہےتاہم پولیس ابھی تک اس کا سراغ نہیں لگاسکی۔ دوسری طرف چنداخان کے بارے میں ابھی تک کوئی ایسا ثبوت نہیں ملا جس سے وہ پاکستانی ثابت ہوسکے۔ اس سلسلےمیں نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنرعبدالباسط بھارتی وزارت خارجہ سے مسلسل رابطے میں ہیں تاہم بھارت نے ابھی تک من گھڑت کہانی کے بارے میں کوئی ثبوت دیا نہ خاتون تک رسائی دی جارہی ہے یوں کہانی ساری فلمی لگتی ہے۔