چمکیلی کیخلاف سول عدالت میں دعویٰ دائر
![چمکیلی کیخلاف سول عدالت میں دعویٰ دائر](https://urdu.92newshd.tv/wp-content/uploads/2019/12/chamkeli.jpg)
لاہور ( 92 نیوز ) گلوکار ابرار الحق کے نئے گانے چمکیلی کے خلاف سول عدالت میں دعویٰ دائر کر دیا گیا جس میں گانے پر پابندی عائد کرنے کی استدعا کی گئی ۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ گلوکار ابرار الحق کے نئے گانے چمکیلی میں مردوں اور عورتوں کی تضحیک کی گئی ہے ، :گانے میں مرد و خواتین کی تضحیک ہو رہی ہے جو نا مناسب ہے۔
درخواست گزار نے گلوکار ابرار الحق کے گانے چمکیلی پر پابندی عائد کرنے کی استدعا کی ۔
ابرار الحق کے گانوں پر ماضی میں بھی عدالت سے رجوع کیا گیا ، ایک بار تو انہیں اپنے گانے نچ پنجابن نچ کے بول نچ مجاجن نچ میں بھی تبدیل کرنا پڑے ۔