Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

چمن : پولیس کارروائی میں اغوا تاجر بازیاب ، تینوں اغوا کار ہلاک

چمن : پولیس کارروائی میں اغوا تاجر بازیاب ، تینوں اغوا کار ہلاک
December 6, 2016

 چمن (92نیوز)چمن  میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے اغوا ہونے والے تاجر کو بازیاب کرا لیا جبکہ مقابلے میں تینوں اغوا کار مارے گئے۔

تفصیلات کےمطابق چمن پولیس نے حساس اداروں کی نشاندہی پر چمن  میں روغانی روڈ پر مدرسے کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے اغواہونے والے تاجر عبدالاحد کو مقابلے کے بعد بازیاب کرالیا ۔ کارروائی کے دوران  تینوں اغواکار  مارے گئے جبکہ  اغوا کاروں سے ایک کلاشنکوف ،پسٹل ، ہینڈ گرنیڈ  اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد  ہوئی ہے۔  اغواکاروں کی لاشیں سول اسپتال چمن منتقل کر دی گئیں ہیں۔