Friday, September 30, 2022

چمن: نامعلوم افراد کا گھر پر دستی بم حملہ، بچے اور خواتین سمیت پانچ افراد زخمی

چمن: نامعلوم افراد کا گھر پر دستی بم حملہ، بچے اور خواتین سمیت پانچ افراد زخمی
چمن (نائنٹی ٹو نیوز) چمن میں کالج روڈ پر نامعلوم افراد نے گھر پر دستی بم حملہ  کیا ہے جس کے نتیجے میں بچے اور خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ چمن کالج روڈ پر محلہ مولوی عبدالمنان میں نامعلوم افراد نے ایک گھر میں دستی بم پھینکا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ بم حملےمیں بچے اور خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر چمن سول اسپتال میں طبی امداد کیلئے لایا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچے کی حالت تشویشناک ہے۔ دستی بم پھٹنے سے علاقےمیں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ بم دھماکے سے گیٹ اور آس پاس کی دیواروں کو جزوی نقصان پہنچا تاہم نامعلوم افراد موقع سے فرار ہو گئے جبکہ لیویز فورس نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی ہے۔