Monday, October 3, 2022

چمن میں لیویز ہیڈ کوارٹرز کے قریب دھماکہ ،8افراد زخمی

چمن میں لیویز ہیڈ کوارٹرز کے قریب دھماکہ ،8افراد زخمی
چمن ( 92 نیوز) چمن میں لیویز ہیڈ کوارٹرزکے قریب زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں  8 افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں میں   دو لیوز اہلکار بھی زخمیوں میں شامل ہیں ۔ دھماکے  کے بعد  ، سکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل پر نصب کیا گیا تھا ،سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔