Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چمن: مال روڈ پر 2 دھماکے، سکیورٹی اہلکار سمیت 6 افراد زخمی

چمن: مال روڈ پر 2 دھماکے، سکیورٹی اہلکار سمیت 6 افراد زخمی
January 1, 2018

چمن (92 نیوز) چمن میں مال روڈ پر اسپیشل برانچ کے آفس کے سامنے دو بم دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں چھے افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق چمن میں مال روڈ پر دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد میں ایک ایف سی اہلکار بھی شامل ہے۔
مال روڈ پر دھماکہ خیز مواد سے کئے گئے دھماکے نے چمن شہر کو ہلا کر رکھ دیا جس سے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
دھماکے کے فوری بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
دھماکوں کے بعد چمن کے اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔