Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

چمن بارڈر : تاجروں کا ایف سی کے ناروا رویے کے خلاف احتجاج

چمن بارڈر : تاجروں کا ایف سی کے ناروا رویے کے خلاف احتجاج
July 27, 2015
چمن(92نیوز)پاک افغان بارڈرپر دوستی گیٹ کے قریب جبکہ کسٹم کے سامنے تاجروں کا ایف سی ناروا روئیے کے خلاف پاک افغان بارڈر روڈ پر ٹائر جلا کر شاہراہ کو احتجاجا بند کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چمن میں  پاک افغان بارڈرپر دوستی گیٹ کے قریب جبکہ کسٹم کے سامنے تاجروں نے ایف سی کے ناروا روئیے کے خلاف پاک افغان بارڈر روڈ پر ٹائر جلا کر شاہراہ کو احتجاجا بند کر دیاہے ۔ تاجروں نے ایف سی اور سیکیورٹی اہلکاروں کے خلاف شدید نعرے بازی کی ،احتجاج کے دوران پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی سر گرمیا ں معطل کردی گئیں جس سے آنے جانے والے مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ مظاہرین کاکہنا ہے ،کہ کسٹم شدہ گاڑیوں سے ایف سی اہلکار فی ٹرک سے 3000ہزارروپے وصول کرتے ہیں ،جو سراسر ظلم اور زیادتی ہیں ،انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہمارا مطالبہ مانا نہیں جاتا ہم احتجاجاً پاک افغان شاہراہ کو بند رکھاجائے گا۔